ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 03 ملی میٹر ، میرکھانی02، بالاکوٹ اور دروش میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ، ہنزہ، قلات منفی04، کالام، گوپس منفی 03، مالم جبہ، استور اور کوئٹہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریاکرڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -