خیبر پی کے حکومت کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے 70 ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ
پشاور (آن لائن) کے پی کے حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 70 ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے بعد کے پی کے حکومت بھی کشکول اٹھا کر قرضے لینے کے راستے پر چل نکلی ہے ۔ کے پی کے حکومت کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر بینکوں سے قرضے لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ، صوبائی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ قرضہ لے کر ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے۔