پاکستانی بلے بازوں کی قابلیت پر بھروسہ کرنا ہو گا، ٹیم آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے پرعزم ہے: مکی آرتھر
برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستانی بلے باز بہت اچھے ہیں، ان کی قابلیت پر بھروسہ کرنا ہو گا، اسد شفیق اور بابر اعظم کا مستقبل تابناک ہے۔
ایشون ٹیسٹ میچز میں زیادہ بار دس سے زائد وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے باؤلر بن گئے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم برصغیر میں پریشانی کا شکار ہوتی ہے جبکہ برصغیر کی ٹیموں کو آسٹریلیا میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا جلد ماحول سے ہم آہنگ ہونا ہی اچھا ہے کیونکہ اس کے بغیر اچھی کارکردگی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں نے پریکٹس میچ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ اگرچہ انہیں کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن آسٹریلین ٹیم کی دیگر ممالک میں اتنا پراعتماد ہو کر نہیں کھیل پاتی۔ آسٹریلیا کی کنڈیشنز مشکل تو ہیں لیکن پاکستانی ٹیم اچھی پرفارمنس کیلئے بالکل تیار اور پرعزم ہے۔
کوہلی کی ڈبل سنچری، سہواگ کا حکومت کو 200 کا نوٹ جاری کرنے کا مشورہ
ہیڈ کوچ نے کہا کہ اگر بلے باز 270 سے 300 رنز بنا لیں تو باﺅلر میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مخالف ٹیم کو آﺅٹ کر سکیں۔ انہوں نے اسد شفیق اور بابراعظم کی بیٹنگ تکنیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مستقبل میں بہترین بلے باز ثابت ہوں گے۔