سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز میں کمنٹری کریں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا آسٹریلین سپورٹس چینل سے معاہدے طے پا گیا ہے اور وہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز میں کمنٹری کریں گے۔
پاکستانی بلے بازوں کی قابلیت پر بھروسہ کرنا ہو گا، ٹیم آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے پرعزم ہے: مکی آرتھر
تفصیلات کے مطابق وقار یونس کا آسٹریلین سپورٹس چینل سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ معاہدے طے پانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ کوچنگ کے بعد کمنٹری ہی میرا پروفیشن ہے اور کرکٹ سے تعلق رکھنے کیلئے کوچنگ کرتا ہوں۔ آسٹریلیا میں بھی کمنٹری کا تجربہ اچھا ثابت ہو گا۔