وینزویلا کی حکومت کا72گھنٹوں کے اندر ملک کے سب سے بڑے کرنسی نوٹ کو سکوں سے تبدیل کرنے کا اعلان

وینزویلا کی حکومت کا72گھنٹوں کے اندر ملک کے سب سے بڑے کرنسی نوٹ کو سکوں سے ...
وینزویلا کی حکومت کا72گھنٹوں کے اندر ملک کے سب سے بڑے کرنسی نوٹ کو سکوں سے تبدیل کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراکس(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی حکومت نے 72 گھنٹوں کے اندر اندر ملک کے سب سے بڑے کرنسی نوٹ کو سکّوں سے تبدیل کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وینزویلا کی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے اس اقدام سے سمگلنگ کی روک تھام اور خوراک اور دوسری اشیا کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ وینزویلا میں سب سے زیادہ مالیت والا نوٹ 100 بولیور ہے۔وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہا ہے کہ اس نوٹ بندی سے سرحدی علاقوں میں سرگرم سمگلروں کو پیسے تبدیل کرنے کا وقت نہیں ملے گا۔دوسری جانب ناقدین نے اس اقدام کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ یہ مسٹرو مدورو کی جانب سے معاشی بحران سے نمٹنے کی مایوسانہ کوشش ہے۔وینزویلا میں 100 بولیور کے بینک نوٹ کی قیمت میں گذشتہ چند سالوں میں بڑی کمی آئی ہے اور اب اس کی قیمت دو امریکی سینٹ کے برابر رہ گئی ہے۔
شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا کرنے والے ملک وینزویلا میں مہنگائی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔صدر نکولس نے ٹیلی ویژن پر فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے ہوائی، سمندر اور سڑک کے تمام راستوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ دھوکہ دہی سے جمع کیے جانے والے پیسے بیرون ملک ہی پھنسے رہ جائیں۔‘