مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کاسیر ت کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار،میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کاسیر ت کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار،میر ...
مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کاسیر ت کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار،میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سیر ت کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور حریت رہنما میر واعظ عمر فارق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین سیدعلی گیلانی کی زیرسرپرست سیرت کانفرنس منعقدہوناتھی ، سیرت کانفرنس میں میرواعظ عمرفاروق اوریاسین ملک سمیت حریت قیادت مدعوتھی، لیکن قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیرمیں سیرت کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے۔بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حریت رہنما میر واعظ عمر فارق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیاہے جبکہ یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے حیدرپورہ میں سیدعلی گیلانی کے گھرکے باہرروک لیا جس کے باعث یاسین ملک اوردیگر قائدین کوسیدعلی گیلانی کے گھرکے باہرسے ہی واپس لوٹناپڑا۔حریت رہنماو¿ں ، تنظیموں کی طرف سے قابض انتظامیہ کی مذموم کارروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔