مجھے کیا پتہ ، وزیر اعظم کے صاحبزادے کیا کاروبار کرتے ہے: محمد زبیر

مجھے کیا پتہ ، وزیر اعظم کے صاحبزادے کیا کاروبار کرتے ہے: محمد زبیر
مجھے کیا پتہ ، وزیر اعظم کے صاحبزادے کیا کاروبار کرتے ہے: محمد زبیر

  


لاہور (آئی این پی) وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ مجھے کیا پتہ ہے وزیر اعظم کے صاحبزادے کیا کاروبار کرتے ہیں ‘سپر یم کورٹ جو بھی ریکاڈ مانگے ہم انکو فراہم کر یں گے ‘پانامہ کا کیس ابھی سپر یم کورٹ میں چل رہا ہے اور تحر یک انصاف کہتی ہے پانامہ الزامات ثابت ہو چکے ہیں ‘پہلے تحر یک انصاف خود کمیشن کا مطالبہ کرتی رہی ہے اب انکو اپنی باتوں پر قائم رہنا چاہیے‘تحر یک انصاف کے کہنے پر لوگ اس لیے سڑکوں پر نہیں آتے کیونکہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین جہا نگیر ترین ‘پر ویز خٹک اور عبد العلیم خان کو پارٹی میں کر پشن اور دھاندلی کاذمہ دار قرار دے چکے ہیں مگر عمران خان انکو اپنے ساتھ بیٹھتے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں نوازشر یف کا نام ہے اور نہ ہی وزیر اعظم اور انکے بچوں کے خلاف تحر یک انصاف سپر یم کورٹ میں کوئی ثبوت جمع کروارہی ہے وہ سنی سنائی باتوں پر الزامات لگاتی ہے مگر جب الزامات ثابت کر نے کی بات ہوتی ہے تو تحر یک انصاف بائیکاٹ کی دھمکیاں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ایک بار نہیں درجنوں بار یہ کہہ چکے ہیں کمیشن کے ذریعے پانامہ کی تحقیقات کروائی جائے مگر اب جب سپر یم کورٹ نے کمیشن کی بات کی تو تحر یک انصاف سپر یم کورٹ میں بائیکاٹ کی بات کر رہی ہے عمران خان کو چاہیے وہ اب کمیشن کے مطالبے پر قائم رہیں ۔

مزید : لاہور