پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام عرب شیوخ کی نایاب پرندوں کے مبینہ شکار کیخلاف ریلی کاانعقاد

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام عرب شیوخ کی نایاب پرندوں کے مبینہ شکار کیخلاف ریلی ...
پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام عرب شیوخ کی نایاب پرندوں کے مبینہ شکار کیخلاف ریلی کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(آئی این پی )عرب شیوخ کی نایاب پرندوں کی مبینہ شکار کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دالبندین میں ریلی نکالی گئی۔ پی پی پی کے کارکنوں نے موجودہ حکومت اور شکاری عربوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔

ریلی کی قیادت پیپلز یوتھ چاغی کے سابق صدر میر احمد محمد حسنی نے کی ۔ اس موقع پر میر احمد محمد حسنی اور کے ڈی بابر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں سمیت واشک اور چاغی میں عرب شیوخ کی جانب سے نایاب و نادر مہمان پرندے تلور کی شکار کو سراسر خلاف قانون اور مقامی روایات کے برعکس قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت قطر سمیت مختلف عرب ممالک کے شکاریوں کو دھڑا دھڑ اجازت نامے جاری کررہی ہے جو ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ چاغی اور واشک میں عرب شیوخ کی جانب سے کوئی خاطرخواہ ترقیاتی کام نہیں کیاگیا بلکہ سارے فنڈز چند نام نہاد نمائندے ہڑپ کرجاتے ہیں جبکہ دوسری جانب جن زمینداروں کے زمینوں پر عرب شکاری کرتے ہیں انھیں بھی متعلقہ فنڈز اور مراعات سے محروم رکھا جاتاہے جو قابل افسوس امر ہے۔

مزید :

کوئٹہ -