پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کیلئے عالمی شہر یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کیلئے عالمی شہر یافتہ پاپ گلوکار ...
پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کیلئے عالمی شہر یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے عالمی شہر یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پاپ گلوکار نے پی ایس ایل کی تقریب میں شرکت کے لئے 5کروڑ روپے کے بھاری معاوضے کا مطالبہ کر دیا ، پی سی بی گلوکار سے معاوضہ کم کرانے کے لئے کوشاں ہے ۔ اتوار کو پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یس ایل کے دوسرے ایڈیشن افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کا پلان تیارکر لیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کو مدعو کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے غیر ملکی کرکٹرز کو محظوظ کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پانچ کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے مگر پی سی بی معاوضہ کم کروانے کے لئے گلوکار سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار سے تمام معاملات طے پا جائیں گے ۔

مزید :

کھیل -