تحر یک انصاف نے نیوزلنک کے معاملے پر سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ ’’ہولڈ ‘‘کر دیا

تحر یک انصاف نے نیوزلنک کے معاملے پر سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ ’’ہولڈ ‘‘کر ...
تحر یک انصاف نے نیوزلنک کے معاملے پر سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ ’’ہولڈ ‘‘کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف نے نیوزلنک کے معاملے پر سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ ’’ہولڈ ‘‘کر دیا ‘صرف پانامہ لیکس پر ہی توجہ دینے کا فیصلہ ۔ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے سیکرٹری اطلا عات نعیم الحق نے 2ہفتے قبل نیوز لنک کے معاملے پر سپر یم کورٹ جانے کا باقاعدہ اعلان کیا مگر اب پارٹی قیادت کی ہدایت پر نیوزلنک کے معاملے پر سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ ’’ہولڈ ‘‘کر دیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کی ساری توجہ پانامہ پر مر کوز ہے اس لیے فی الحال پانامہ کیس پر ہی توجہ دی جارہی ہے اور پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیاجائیگا ۔ یا د رہے کہ تحر یک انصا ف اس معاملے میں وزیر اعظم اور انکی بیٹی کے خلاف سپر یم کورٹ جانے کا کہہ چکی ہے ۔

مزید :

لاہور -