قطر کا قومی دن، شاہد آفریدی کو کپتانی مل گئی، دنیا بھر کے کئی سابق اور موجودہ سٹار کرکٹرز بھی میچ کھیلیں گے
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور آف سپنر سعید اجمل سمیت دیگر موجودہ اور سابق سٹار کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی، سعید اجمل، کامران اکمل، عبدالرزاق اور محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑی قطر کے قومی دن پر ہونے والے ٹی 20 اور ون ڈے میچ میں حصہ لیں گے۔
پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کیلئے عالمی شہر یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ
قطر کے منتظمین کے مطابق ٹی 20 میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ایک روزہ میچ 18 دسمبر کو ایشین ٹاﺅن کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔ شاہد آفریدی ورلڈ سٹارز ٹیم کی قیادت کریں گے جس کی کوچنگ سابق برطانوی وکٹ کیپر بلے باز پال نکسن کر رہے ہیں جبکہ سابق پاکستانی اوپنر عامر سہیل منیجر ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں گراہم اونینز، یوسف پٹھان، جیروم ٹیلر، فرویز مہاروف، چمندا واس، نوروز منگل، کیسریک ویلیمز، لکشمی پتی بالاجی، محمد شریف، محمد الیاس، محمد اشرفل اور محمد کیف شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی آل راﺅنڈر عبدالرزاق، بلے باز کامران اکمل، فاسٹ باﺅلر محمد عرفان سمیت بھارتی اور سری لنکن کھلاڑی قطر سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستانی بلے بازوں کی قابلیت پر بھروسہ کرنا ہو گا، ٹیم آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے پرعزم ہے: مکی آرتھر
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اب تک جن کھلاڑیوں کی ان میچوں میں شرکت یقینی ہوئی ہے ان میں پاکستان کے شاہد آفریدی، کامران اکمل، عبدالرزاق، سلمان بٹ، صہیب مقصود، عمر اکمل، محمد سمیع، سعید اجمل اور فواد عالم، بھارت سے محمد کیف اور یوسف پٹھان، ویسٹ انڈیز سے جیروم ٹیلر اور کیسریک ولیمز، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور عمران طاہر، سری لنکا سے چمندا واس اور فرویز مہاروف، انگلینڈ کے لائم پلنکیٹ اور گراہم اونینز، بنگلہ دیش کے محمد اشرفل اور افغانستان کے نوروز منگل شامل ہیں۔