جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، ارجنٹائن اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، ارجنٹائن اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت ...
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، ارجنٹائن اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

  


لکھنؤ (اے پی پی) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، ارجنٹائن اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ آسٹریلیا کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے، دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے کوریا کو آؤٹ کلاس کر دیا اور 5-1 سے فتح حاصل کی، تیسرے میچ میں ہالینڈ نے مصر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 سے ہرایا۔

مزید : کھیل