آج محبت اور امن کا دن ہے ،آج سیاست پر بات نہیں کروں گا :بلاول بھٹوز رداری

آج محبت اور امن کا دن ہے ،آج سیاست پر بات نہیں کروں گا :بلاول بھٹوز رداری
آج محبت اور امن کا دن ہے ،آج سیاست پر بات نہیں کروں گا :بلاول بھٹوز رداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آج محبت اور امن کا دن ہے ،آج سیاست پر بات نہیں کروں گا ۔بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عیدمیلاد النبی ﷺ کی مبارک با دینے کیلئے دعوت اسلامی کے مرکز آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن اظہار یکجہتی کرنا چاہیے ،پیپلز پارٹی کا پیغام محبت ہے ،جن چیزوں پر اتفاق پایا جاتاہے ان پر متفق ہو جانا چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ وہ سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں،پورا صوبہ ان کی اور ان کی ٹیم کی تعریف کر رہاہے ۔لوگ سمجھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کو موقع ملا تو وہ صوبے کیلئے بہت کام کریں گے ۔

مزید :

کراچی -