نوجوان نے اپنی محبوبہ کے ساتھ دوست کو ایسی حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ وحشی ہو گیا اور پھر۔۔۔

نوجوان نے اپنی محبوبہ کے ساتھ دوست کو ایسی حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ...
نوجوان نے اپنی محبوبہ کے ساتھ دوست کو ایسی حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ وحشی ہو گیا اور پھر۔۔۔

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان لڑکے نے اپنے 24سا لہ دوست کو اس کی محبوبہ کے ساتھ موبائل فون پر گفتگوکرنے پراور مسلسل میسج بھیجنے پر وحشت میں آ کر اپنے دوست کے ساتھ مل کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ مقتول سلمان اپنے دوستوں کے ساتھ باہر گھومنے جایا کرتاتھااور اسی دوران ایک دوست کی محبوبہ کے ساتھ سلمان کی دوستی میں اضافہ ہوگیا ،تو یہ نوجوان لڑکا اپنی محبوبہ کے موبائل پر سلمان کا میسج دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس نے اپنے دوسرے دوست کو سارا معاملہ بتایا جس پردونوں نے مل کر سلمان کو سبق سکھانے کا منصوبہ بنایا اور اسے قتل کر دیا ۔پولیس کا کہناہے کہ مقتول سلمان نامی لڑکے کی لاش دریاگنج کے علاقے میں اس کے گھر کے نزدیک پڑی ہوئی ملی ،جو کہ علاقے میں ایک ورکشاپ میں کام کرتا تھا ۔سلمان کے گلے کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیاہے جبکہ گردن پرزخموں کے اور بھی نشانات موجود ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ دونوں لڑکوں کو قتل کے جرم میں گرفتار کر لیاگیاہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...