جنید جمشید کی نمازجنازہ معین خان اکیڈمی گراونڈ میں اداکی جائے گی:ہمایوں جمشید
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی گراونڈ ڈی ایچ اے میں اداکی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ جنید بھائی کی میت کل ہمیں مل جائے گی،میت ملتے ہی 24 گھنٹے میں نمازجنازہ کے وقت کااعلان کردیں گے۔ نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کی وجہ سے وہاں جنید جمشید کی نماز جنازہ کا انتظام نہیں کیاگیا۔