اوپیک کی حکمت عملی، عالمی مارکیٹ میں 18 ماہ بعد تیل کی قیمت میں اضافہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں 18 مہینے تک کم ترین سطح پر رہنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز ساڑھے 6 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب اوپیک اور دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کو قرار دیا جارہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق برنٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی 2015 میں 57 اعشاریہ 89 ڈالر فی بیرل تھی جس کے بعد یہ کم ترین ہوگئی تھی تاہم آج اس میں 2 اعشاریہ 21 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور برنٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 56 اعشاریہ 54 ڈالر ہوگئی ہے۔
پاک فوج حکومت سے مل کر فاٹا کے عوام کے استحکام اور بحالی کیلئے کام کرے گی، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا:آرمی چیف
آئل ایسوسی ایشن کے عہدیدار ڈیوڈ ہفٹن نے بتایا کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھایا گیا ہے اور تیل کی پیداوار میں کمی لائی گئی ہے جبکہ لیبیا، نائجیریا اور امریکہ کے آئل پروڈیوسرز کی جانب سے بھی ڈیمانڈ وقت پر پوری نہیں ہو پارہی جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔