بوئنگ کمپنی کو ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے ایف 35 پروگرام کے پیچھے پڑ گئے
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کو ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کے بعد اب دنیا کے جدید ترین فائٹر جہاز ایف 35 کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف 35 فائٹر جہاز کے پروگرام پر بہت زیادہ خرچہ ہو رہا ہے اور وہ عہدہ سنبھالتے ہی اس میں کمی کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک جملے نے ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی کا 100 ارب روپے کا نقصان کروادیا
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ” ایف 35 پروگرام کی قیمت کنٹرول سے باہر ہے، اس منصوبے میں اربوں ڈالر بچائے جاسکتے ہیں اور وہ 20 جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد نہ صرف ایف 35 پر بلکہ فوج سے متعلق دیگر خریداریوں پر بھی اربوں ڈالر کی بچت کریں گے“۔
بی جے پی کا پاکستان 10 ٹکڑے کرنے کا بیان گیدڑ بھبکی،بھارتی بنیے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو گا: وزیر داخلہ
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کے بارے میں بیان دیا تھا کہ وہ مہنگے جہاز تیار کر رہی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان آتے ہی بوئنگ کمپنی کے شیئرز کی قیمت تیزی سے نیچے گرنا شروع ہوگئی اور اسے چند گھنٹو ں میں ہی ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے حالیہ بیان کے بعد ایف 35 پروگرام کو کتنا نفع یا نقصان پہنچتا ہے۔
The F-35 program and cost is out of control. Billions of dollars can and will be saved on military (and other) purchases after January 20th.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 12, 2016