لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ٹوئٹر کے ساتھ انسٹا گرام پر بھی مشہورشخصیت،فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ٹوئٹر کے ساتھ انسٹا گرام پر بھی ...
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ٹوئٹر کے ساتھ انسٹا گرام پر بھی مشہورشخصیت،فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے میڈیا ونگ کا سربراہ ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے،جس انداز میں آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ خدمات بااحسن و خوبی سرانجام دی ہیں شاید ہی کوئی ایسا کرسکے،ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں کے ساتھ ذاتی طور پر بہت سماجی ہیں جس کا اندازہ ان کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ایک مشہور ترین اکاﺅنٹ ہے جس کے فالوور زکی تعداد لاکھوں میں ہے،یہ تین ستارہ جنرل ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام پر بھی موجو د ہیں ادھر بھی ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے-

یہ اکاﺅنٹ پروفیشنل سرگرمیوں سے زیادہ ذاتی لگتا ہے،یہاں انہوں نے مختلف شخصیات کی تصویریں شیئر کی ہیں،ان تصاویر میں خاندان کے افراد کی بھی ہیں جو انہوں نے مختلف ممالک کے دوروں کے دوران بنائی تھیں۔

اس تصویر میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ زیر تعمیر عمارت کی فنشنگ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عید کے موقع پرا یک بچی (صوفی)کے ساتھ جاری کی تصویر کو 2ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔

کرکٹر شاہد آفریدی اور گلوکار شہزاد رائے کے ساتھ یاد گار تصویر

مزید : قومی