عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے:وسیم اختر

عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں ...
عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے:وسیم اختر

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عوام سازشوں سے دور رہیں اور سازشیں کامیاب نہ ہونے دیں۔

سی پیک منصوبہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں منظور کیاگیا،وزیراعظم سی پیک کے کریڈٹ پر چیخیں ماررہے ہیں:ہمایوں خان

تفصیلات کے مطابق میئر وسیم اختر کا ملیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسان جب کام کرنے نکلتا ہے تو غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں،ان کو دہرانا نہیں چاہتے۔اس شہر میں ہر زبان بولنے والے لوگ موجود ہیں،ہم سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیںاور ان کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺکی تعلیمات پر عمل ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے،ہمیں پیار، محبت اور امن سے مل جل کر رہنا چاہیے۔کراچی میں آج کے دن سیکیورٹی کے انتظامات بہتر ہیں۔

مزید : کراچی