صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کا راج ، حد نگاہ صفر ،موٹروے ،لاہور ایئرپورٹ بند،حادثات میں5افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کا راج ، حد نگاہ صفر ،موٹروے ،لاہور ...
صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کا راج ، حد نگاہ صفر ،موٹروے ،لاہور ایئرپورٹ بند،حادثات میں5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کا راج ہے،موٹر وے پر حد نگاہ صفر ہے،ایم 3اور ایم4کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، گوجرانوالہ میں حادثات کے دوران2اور بورے والا میں3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کا راج ہے،موٹر وے پر حد نگاہ صفر ہے،ایم 3اور ایم4کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹرو ے پولیس نے بہاولپورلاہورروڈپر5بریفنگ پوائنٹ قائم کردیے ہیں،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر کرنوالے افراد کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن 130پر رابطہ کیا جاسکتا ہے،غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے،میاں چنوں،پتوکی،ساہیوال میں بھی شدید دھند ہے۔

چین نے بھارت کو مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے ایک بار پھر ”ٹھینگا“دکھا دیا
شدید دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ کو بھی بند کرکے فلائٹ آپریشن معطل کردیے گئے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کچھ دن دھند رہنے کا امکان ہے۔
شدید دھند کے باعث لاہور سے دبئی جانیوالی این ایل297 پرواز کو ملتان میں اتار لیا گیا ہے، مسقط جانیوالی پرواز پی کے281 سیالکوٹ میں اتار کر منسوخ کردی گئی ہے،مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے خوب نعرے بازی کی ہے۔
شدید دھند کے باعث گوجرانوالہ میں حادثات کے دوران2اور بورے والا میں3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -