پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف قانون بن ہی نہیں سکتا،ہمیں اپنے آپ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے:مولابخش چانڈیو

پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف قانون بن ہی نہیں سکتا،ہمیں اپنے آپ میں تبدیلی ...
پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف قانون بن ہی نہیں سکتا،ہمیں اپنے آپ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے:مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا،ہمیں اپنے آپ میں تبدیلی لانی چاہیے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہرحکومت فسادات کے خاتمے کے لئے اقدامات کرتی ہے اور صوبائی حکومت نے بھی فرقہ ورانہ فسادات ختم کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے لیکن جب تک لوگ جب تک اقداما ت پر عمل نہیں کریں گے حالات بہتر نہیں ہوںگے اور حکوت کی امن وامان کے لئے کی جانے والی کاوشیں رائیگاں ہوتی رہیں گی ،ہمیں خود میں برداشت پیدا کرنے کی ضرور ت ہے ہم لوگ عدم برداشت کا شکار ہوچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نفرتیں بوئیں گے تو محبت نہیں ملے گی،حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں کچھ قوانین میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی لانے کی اشدت ضرورت ہے۔

مزید :

کراچی -