بھارت نے ایک ایسے ہمسائے کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کرلیا کہ سن کر امریکہ کو سانپ سونگھ گیا

بھارت نے ایک ایسے ہمسائے کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کرلیا کہ سن کر امریکہ کو ...
بھارت نے ایک ایسے ہمسائے کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کرلیا کہ سن کر امریکہ کو سانپ سونگھ گیا

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) بظاہر امریکا کی دوستی کا دم بھرنے والے بھارت نے چپکے سے ویتنام کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کرلیا ہے، جسے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا نیا باب قرار دے رہے ہیں۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے کے علاوہ ایوی ایشن، توانائی اور پارلیمانی تعاون بڑھانے کے لئے بھی تین معاہدے کئے گئے۔ ان معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں لوک سبھا کی سپیکر سمترا مہاجن اور بھارتی دورے پر آئی ہوئی ویتنامی نیشنل اسمبلی کی صدر نگوئن تھی کم نگان بھی موجود تھیں۔

ذوالفقارعلی بھٹواپنی محبوبہ مدھو بالا کوپاکستان کی خاتون اوّل بنانا چاہتے تھے،حیرت انگیز انکشاف

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت جاپان کے ساتھ بھی ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرچکا ہے جبکہ 12 دیگر ممالک کے ساتھ بھی سول نیوکلیئر معاہدہ کیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے اپنے ایٹمی عزائم کو بڑھاوا دینے کے لئے متعدد ممالک کے ساتھ نیوکلئیر معاہدوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان معاہدوں کا دائرہ کار فی الحال محدود ہوگا کیونکہ ان کی متعدد شقوں پر عمل درآمد صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب بھارت کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت مل جائے۔

مزید : بین الاقوامی