چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل نے استعفی دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے استعفیٰ دیدیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ کے بعد شدید دباﺅ کا شکار چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے جس کی تصدیق پی آئی اے نے بھی کر دی ہے ۔استعفیٰ ایوی ایشن ڈویڑن بھیجوا دیا گیا ہے۔ وہ چیئرمین ڈائریکٹر بورڈ کے عہدے سے بھی مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔
میانوالی میں والدنے گھر سے بھاگنے والی لڑکی اور آشنا کو قتل کردیا
اعظم سہگل نے اپنا استعفیٰ اس وقت پیش کیا ہے جب مقامی اور بین الاقوامی ادارے طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہیںتاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ طیارہ کن وجوہات کی بناءپر گھر کر تباہ ہو گیا ۔
انہوںنے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کو بنیاد پر مستعفیٰ ہو رہے ہیں تا ہم اعظم سہگل اے ٹی آر طیاروں کی پرواز کے خلاف تھے اور انہوں نے اے ٹی آر طیاروں کی پرواز بھرنے کی پابندی ختم ہونے پر سخت احتجاج بھی کیا تھا۔
یاد رہے سانحہ حویلیاں میں اے ٹی آر طیارے حادثے کے نتیجے میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہو ئے ہیںجس کے بعد چیئرمین پی آئی اے شدید دباو¿ کا شکار تھے تاہم پاکستان میں روایت کے برعکس انہوں نے حادثے کے بعد گزشتہ رات اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
لاہور میں شدید دھند، وزیرا عظم نوازشریف بلوچستان روانہ نہ ہو سکے
طیارہ حادثے کے بعد الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پی آئی اے کے طیارے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ نہ کرنے کے حوالے سے چیئرمین اعظم سہگل پر شدید تنقید کی جا رہی تھی حتی کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی انکے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔
پی کے 661 کوحادثے کے بعد ایک اور اے ٹی آر طیارے کو ملتان میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد پی آئی اے کے زیر استعمال تمام 10اے ٹی آر طیارے گراﺅنڈ کر دیے گئے ہیں ۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کو مکمل چیکنگ تک آپریشن سے باہر رکھا جائے گا ۔