جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی ، شناخت فرانزک ماہرین نے کی:ترجمان پمز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پمز نے کہاہے کہ فرانزک ماہرین نے جنید جمشید کی میت کی شناخت کر لی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان پمزنے میڈیا سے گفتگو میں جنید جمشید کی میت شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک ٹیم کے ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جنید جمشید کی لاش کی شناختکر لیہے جبکہ ابھی تک ماہرین کی جانب سے 13میتوں کی شناخت ہوچکی ہے۔