کے پی کے حکومت کا ورلڈ بینک سے 70 ارب روپے قرضہ لینے کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ حکومت نے ورلڈ بینک سے 70 ارب روپے قرضہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت مالی بحران کا شکار نہیں ہے بلکہ یہ قرضہ موٹروے بنانے کیلئے لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرضہ صوابی، سوات موٹروے کیلئے لیا جا رہا ہے۔ محمد زبیر، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی طرح افواہیں نہ پھیلائیں ۔