’اس ایک وجہ سے فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد واپس رشتہ قائم کیا‘ باکسر عامر خان نے پہلی مرتبہ اصل بات بتادی

’اس ایک وجہ سے فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد واپس رشتہ قائم کیا‘ باکسر عامر ...
’اس ایک وجہ سے فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد واپس رشتہ قائم کیا‘ باکسر عامر خان نے پہلی مرتبہ اصل بات بتادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے طویل آن لائن جھگڑے کے بعد بدچلنی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا لیکن لگ بھگ دو ماہ بعد انہوں نے طلاق کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اہلیہ سے مصالحت کر لی۔ ان کے مداح ان کے طلاق کے اعلان پر جتنے حیران ہوئے اس سے زیادہ مصالحت پر نظر آئے کیونکہ اس کا امکان بہت کم دکھائی دے رہا تھا۔ اب عامر خان نے پہلی بار طلاق کا فیصلہ واپس لینے کی وجہ بتا دی ہے جس سے ان کے مداحوں کی حیرت بھی دور ہو جائے گی۔ برطانوی اخبار ’دی سن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا ہے کہ ”میں نے فریال کو طلاق دینے کا فیصلہ اس لیے واپس لیا کیونکہ وہ بچے کی ماں بننے والی ہے اور اسلام میں حاملہ بیوی کو طلاق دینے کی اجازت نہیں۔“

’میں نے 15 بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے اور میں ان کے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، ہر شہری دنگ رہ گیا

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں نے اس تمام قضیے سے بہت سبق سیکھا ہے اور یہ ہم دونوں میاں بیوی کے لیے تنبیہ ثابت ہوا جس نے ہماری آنکھیں کھول دیں اور ہمارے رشتے کو مزید مضبوط بنا دیا۔ میرا خیال ہے کہ اب ہماری شادی ہمیشہ برقرار رہے گی۔“ انہوں نے کہا کہ ”آئی ایم سیلیبرٹی پروگرام کے لیے جب میں کئی دن کے لیے خاندان سے دور رہا، تب مجھے احساس ہوا کہ خاندان کسی کے لیے کتنا اہم ہوتا ہے۔ اس دوری نے مجھے میری بیٹی اور اہلیہ کے اور قریب کر دیا ہے۔ اس سارے عرصے میں میں نے ان کی بہت کمی محسوس کی۔اب ہم دونوں کو احساس ہو گیا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے کتنے ضروری ہیں، چنانچہ اب ہمارا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس