’دوران پرواز میں سوگئی، آنکھ کھلی تو ساتھ بیٹھے آدمی نے میرا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور وہ اس سے۔۔۔‘ خاتون مسافر نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

’دوران پرواز میں سوگئی، آنکھ کھلی تو ساتھ بیٹھے آدمی نے میرا ہاتھ پکڑ رکھا ...
’دوران پرواز میں سوگئی، آنکھ کھلی تو ساتھ بیٹھے آدمی نے میرا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور وہ اس سے۔۔۔‘ خاتون مسافر نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

  

برازیلیا (نیوز ڈیسک) بھارتی نوعمر اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ ہوائی جہاز میں دست دروازی کے واقعے پر انٹرنیٹ پر اٹھنے والا طوفان ابھی تھما نہیں تھا کہ برازیل کے شہر بیلم سے دارالحکومت برازیلیا جانے والی پرواز میں اس سے کہیں بڑھ کر شرمناک واقعہ پیش آگیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ایک نوجوان خاتون مسافر اپنی سیٹ پر محو خواب تھی کہ اسی دوران ساتھ بیٹھے ادھیڑ عمر مرد مسافر کے ذہن پر شیطان سوار ہوگیا۔ اس نے خود کو برہنہ کرکے خود لذتی شروع کردی اور پھر اپنا رخ خاتون کی جانب کرکے اس کا جسم آلودہ کردیا۔ جب خاتون کی آنکھ کھلی تو بے حیا شخص اس کا ہاتھ پکڑ کر اس سے اپنا جسم صاف کر رہا تھا، جس پر وہ خوفزدہ ہو کر چیخیں مارنے لگی۔ خاتون کی چیخوں کی آواز سن کر دیگر مسافر اس کی جانب متوجہ ہوئے اور صورتحال دیکھ کر ہر کسی کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

دنیا کا پہلا ”حلال بیلی ڈانس۔۔۔“ بینظیر یونیورسٹی پشاور کی طالبہ نے ایسے طریقے سے ”بیلی ڈانس“ کیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

متاثرہ خاتون اور ساتھی مسافروں نے شیطان صفت ادھیڑ عمر مسافر کی پٹائی شروع کردی اور جہاز میں ایسا ہنگامہ برپاہوا کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دے رہی تھی۔ فضائی عملے نے مداخلت کرکے بہت مشکل سے صورتحال پر قابو پایا اور خاتون مسافر کے ساتھ شیطانی حرکت کرنے والے 51 سالہ مسافر کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کردیا۔ برازیلیا میں طیارے کے اترتے ہی اس مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ائیرلائن کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بے حیائی کا مظاہرہ کرنے والے مسافر پر ائرلائن عمر بھر کی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس