ین کی شرح تبادلہ میں کمی سے کمپنی مصنوعات کی طلب کم ہوسکتی ہے،ہنڈائی

ین کی شرح تبادلہ میں کمی سے کمپنی مصنوعات کی طلب کم ہوسکتی ہے،ہنڈائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیؤل (آن لائن)جنوبی کوریا کی موٹر ساز کمپنی ہنڈائی نے کہا ہے کہ آئندہ سال ین کی شرح تبادلہ میں کمی سے اس کی مصنوعات کی طلب کم ہوسکتی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ین کی شرح تبادلہ میں کمی سے چین اور امریکا جیسی بڑی منڈیوں کے درمیان مقابلہ بازی میں اضافہ ہوگا جس سے اس کی کاروباری حریف ٹویوٹا جسی کمپنیوں کے مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کورین اور جاپانی گاڑیوں کے درمیان قیمتوں کا فرق پہلے ہی بہت کم رہ گیا ہے جبکہ ین کی شرح تبادلہ مزید کم ہونے سے کاروباری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -