سٹیل انڈسٹری کوصنعتی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت حاصل ہے ، میاں محمد ادریس

سٹیل انڈسٹری کوصنعتی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت حاصل ہے ، میاں محمد ادریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن)سٹیل انڈسٹری کوصنعتی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت حاصل ہے اوراس سلسلہ میں ستارہ سٹیل کے برانڈسے فیصل آبادمیں ایک نئی سٹیل ملزقائم کی جا رہی ہے جواندرون ملک جدیدمشین سازی کی بنیادثابت ہوگی ۔یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور ستارہ کیمیکلز کے سی ای او میاں محمد ادریس نے ستارہ سٹیل انڈسٹریز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ستارہ سٹیل انڈسٹریز لمٹیڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شریک ہیں۔ جس طرح ستارہ گروپ آف انڈسٹریز دیگر شعبوں میں انتھک جدوجہد کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے آج ہم اس کردار کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے سٹیل انڈسٹری میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔ ہمارا یہ قدم انشاء اللہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل انڈسٹری کے قیام سے نہ صرف گردو نواح کے لوگوں کیلئے بہتر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ سٹیل انڈسٹری سے متعلقہ ایجوکیشن کو بھی فروغ ملے گا۔ ستارہ سٹیل انڈسٹریز کے سی ای او میاں جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں کام کرکے صنعتکاروں اور تاجروں کی توجہ دوسرے شعبوں کی طرف دلائی ہے تاکہ زندگی کے ہر شعبے میں خود کفالت کی طرف بڑھا جا سکے۔

مزید :

کامرس -