چینگ ڈو چین کے دس بہترین شہروں میں سر فہرست

چینگ ڈو چین کے دس بہترین شہروں میں سر فہرست

 چینگ ڈو (آئی این پی )چینی صوبے سچوان کے شہر چینگ ڈو کو چین کے دس بہترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے،بیجنگ اور شنگھائی دونوں 2015-16کی بہترین شہروں کی فہرست میں شامل تھے لیکن دوسرے اور تیسرے درجے شہروں سے ان کو نکال دیا گیا ہے،یہ انتخاب ایک سروے میں کیا گیا ہے جو اورینٹل آؤٹ لک میگزین نے اس سال کیا ہے،سروے کے مطابق چین کے 195شہروں کے 13.95ملین شہریوں سے دس کیٹیگریز میں سوال کئے گئے جن کے جوابات کی روشنی میں نتائج مرتب کئے گئے ہیں، ان میں تعلیم ، طرز زندگی ، روزگار ، ماحول اور شہری تحفظ شامل ہیں، اورینٹل آؤٹ لک میگزین لیاؤوانگ تھنک ٹینک کے ساتھ کام کرتا ہے اور یہ اس سلسلے میں تحقیقی سروے کرتا ہے، اس سال میگزین نے چین کے بہترین شہروں کے بارے میں سروے کیا جس کے مطابق صوبہ سچوان کے شہر چینگ ڈو کو چین کے بہترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے ، میگزین کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف وانگ کی گوانگ نے بتایا کہ اس فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے چھوٹے شہروں میں نمایاں طورپر بہتری آرہی ہے،خاص طورپر گذشتہ پانچ برسوں کے دوران تعلیم ، روزگاراور طبی خدمات میں زبردست بہتری آئی ہے،چینگ ڈو بہترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ اس کے بعد بالترتیب ہینگ زو ، ننگ بو ، نان جنگ ، چینگ چن ، زیان ، چینگ شا ، ٹائی زو ، ٹانگ چوان اور زو زو شامل ہیں، ٹانگ چوان اور شانزی صوبے پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر