سعودی عرب سے بہتر تعلقات ممکن ہیں:ایرانی صدر
تہران(اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات استوار کیے جا سکتے ہیں۔ جرمن خبرساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر یمن پر سعودی عرب بمباری کا سلسلہ ترک کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کو ختم کر دے، تو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان رابطوں کو غیر موثر قرار دیا۔ سعودی عرب نے 2016 سے ایران میں واقع اپنے سفارتی عمارتوں پر کیے جانے والے حملوں کے بعد سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔