سعودی عرب کی داعش کیخلاف جنگ میں فتح پر عراق کو مبارک باد

سعودی عرب کی داعش کیخلاف جنگ میں فتح پر عراق کو مبارک باد

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب نے داعش کے خلاف جنگ میں فتح پر عراق کی حکومت اورعوام کو مبارک باد دی ہے۔عرن ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے سرکاری ذرائع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کی جانب سے عراق میں داعش کے آخری گڑھ کے خاتمے کے پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارک باد کا پیغام بھیجا جارہا ہے۔عراق میں داعش کے خلاف جنگ کا خاتمہ دراصل خطے میں دہشت گرد ی کے خلاف ایک فتح عظیم ہے۔بیان میں مستقبل میں عراق اور اس کے عوام کی سلامتی ، استحکام اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ ہفتہ کو داعش کے خلاف جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر