امریکا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا باعث ہے، شمالی کوریا

امریکا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا باعث ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریائی حکام نے کہاہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امریکا کا رویہ کشیدگی اور تناؤ کا باعث ہے۔امریکا جوہری بلیک میلنگ کا مرتکب ہوا ہے اور اسی باعث اس خطے میں صورت حال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدارنے کہاکہ اْس کا جوہری ہتھیار سازی کا پروگرام کلی طور پر دفاعی ہے۔ حکام نے عالمی ادارے کے سفارت کار پر واضح کیا کہ امریکی پالیسی جارحیت پر مبنی ہے۔

مزید : عالمی منظر