افغان داعش میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف

افغان داعش میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف

کابل(اے پی پی) شمالی افغانستان میں جڑیں پکڑتی داعش میں فرانسیسی اور الجزائری عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان کے ضلع درزاب کے ایک انتظامی افسر محمد داور میڈیا کو بتایا کہ فرانس اور الجزائر سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند رواں برس نومبر میں افغانستان میں داخل ہوئے تھے۔ شام اور عراق کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کابل میں یورپی اور امریکی فوجی ذرائع نے داور کے دعوے کی تصدیق کی ہے۔

مزید : عالمی منظر