یمن کے بحران پر گروپ فور کا ابو ظہبی میں مشاورتی اجلاس

یمن کے بحران پر گروپ فور کا ابو ظہبی میں مشاورتی اجلاس

ابو ظہبی(اے پی پی) یمن کی تازہ ترین صورت حال پرغور کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور برطانیہ کے نمائندوں پر مشتمل اہم اجلاس گذشتہ روز امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ہوا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے بحران پرغور کے لیے سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر گزشتہ شام ابو ظہبی پہنچے، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا کے مندوبین کے ساتھ یمن کے بحران پر بات چیت کی ۔

ابو ظہبی میں ہونے والے اجلاس میں اماراتی وزیرخارجہ عبداللہ بن زید آل نھیان، برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ یمن کے بحران کے حل کے لیے مذکورہ چاروں ممالک کا اتحاد جون 2016ء میں تشکیل دیا گیا تھا۔ گروپ فور میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر