جاپان اور امریکہ کی مشترکہ میزائل جاسوسی مشقیں جزیرہ نما کوریا میں شروع

جاپان اور امریکہ کی مشترکہ میزائل جاسوسی مشقیں جزیرہ نما کوریا میں شروع

سیول(آن لائن) جاپان ‘ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ میزائل جاسوسی مشقیں شروع ہو گئیں ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو روزہ سہہ فریقی مشترکہ میزائل جاسوسی مشقیں جزیرہ نما کوریا میں شروع ہوئی ہیں ۔ مشقوں کے دوران تینوں ممالک امریکہ میں کسی بھی جگہ حملے کی جاسوسی کی اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا مظاہرہ کریں گے ۔ مشقیں ریڈار نظام کے ساتھ متعدد تباہ کن سازو سامان سے لیس ہوں گی۔ یہ دفاعی مشقیں 2016 سے لے کر اب تک چھٹوار مرحلہ ہے ۔

مزید : عالمی منظر