شمالی کوریاکیخلاف سخت ترین پابندیوں کی حکمت عملی کو آزمانا چاہتا ہوں: امریکی صدر
پیانگ یانگ(اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر مزید دباؤ ڈالنے کے موثر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق انتظار کی پالیسی اپنائیں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو معلوم نہیں ہے کہ آیا پابندیاں کارآمد ثابت ہوں گی یا نہیں تاہم وہ اس حکمت عملی کو بھی آزمانا چاہتے ہیں۔