چینی کمیونسٹ پارٹی رہنما کیخلاف رشوت کے الزام میں تحقیقات

چینی کمیونسٹ پارٹی رہنما کیخلاف رشوت کے الزام میں تحقیقات

بیجنگ(آئی این پی )چین سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) نے ایک اعلیٰ چینی عہدیدار سن زینگ کائی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں ، سن زینگ کائی چانگ کنگ میونسپل کمیٹی آف چینی کمیونسٹ پارٹی کا سابق سیکرٹری ہے ، وہ چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا رکن بھی تھا ، اس کے خلاف رشوت وصول کرنے کے الزام میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ایس پی پی نے سن کیخلاف سخت اقدامات کئے ہیں۔

، جس میں پولیس کے ذریعے طلب کیا جانا ،ضمانت ، حراست میں رکھنا بھی شامل ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید : عالمی منظر