اسرائیلی فوجی کی فلسطینی کا فروٹ چرانے کی ویڈیو سامنے آ گئی

اسرائیلی فوجی کی فلسطینی کا فروٹ چرانے کی ویڈیو سامنے آ گئی

مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن) اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ صہیونی فوج فلسطینیوں کے مال پر بھی ہاتھ صاف کرنے لگی ہے اسرائیلی فوجیوں کی چوری کی ناقابل تردید ویڈیو بھی سامنے آئی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی افسر فلسطین کے فروٹ کے اشتال سے پھیل چوری کرتا ہے اور بھاگ جاتا ہے تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ آرمی کمانڈر کو معطل کر کے سزا دی گئی ہے ۔

یہ واقعہ حال ہی میں امریکی صدر کے بیان کے بعد مغربی کنارے پر غزہ میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا جب اسرائیلی فوجی فلسطینیوں پر تشدد کر رہے تھے ۔

مزید : عالمی منظر