لاہور یونیو رسٹی آف مینجمنٹ سائنسزنے نیشنل میڈل برائے جدت جیت لیا

لاہور یونیو رسٹی آف مینجمنٹ سائنسزنے نیشنل میڈل برائے جدت جیت لیا

لاہور(پ ر) لاہور یونیو رسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) نے نیشنل میڈل برائے جدت جیت لیاہے ۔ یہ ایوارڈ جدید ترین یونیورسٹی کٹیگری میں جدید یونیورسٹی بیسڈ انکیوبیشن ماڈل تیار کرنے پر لمز سینٹر برائے انٹرپنیورشپ جسے اب نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور (این ائی سی) کہا جاتا ہے،نے حاصل کیا ہے ۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان پاکستان انوویشن فورم (پی ائی ایف)کی منعقدہ سالانہ کانفرنس میں کیا گیا۔اس کامیابی کے حوالے سے لمز سینٹر برائے انٹرپریونرشپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، خرم ظفرنے کہا کہ ، یونیورسٹی ،این ائی سی لاہور کی ٹیم اور لمز مینجمنٹ کے لیے فخر کامقام ہے۔اس موقع پر انہوں نے لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی کا بھی غیر مشروط حمایت اور لیڈرشپ پر شکریہ ادا کیا۔ خرم ظفر نے ایل سی ای کے اسامہ جواد، عاصمہ عباس مرزا، عاصمہ اویس، وجیہہ صابر، مشیل التمش، سلویٰ اختر، محمد جازل اور دیگر انٹرنز کی تعریف بھی کی اور ان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

انہوں نے ایل سی ای کے تمام اساتذہ خاص طور پر شاہد خان، الماس حیدر، امتیاز خالد، رفیق جعفر اور عزیر احسن، فاؤنڈیشن کونسل اور ایل سی ای کے انٹرپریونرز کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس ایوارڈ کے اصل مستحق ہیں۔ایل سی ای ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جس نے آپ سب کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔آخر میں انہوں نے این آئی سی لاہور کے نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، فیصل شیر جان کا بھی خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا جنہوں نے نوجوانوں اور پاکستان کے مستقبل کے معماروں پر اعتماد قائم رکھا، جس کے سبب این آئی سی لاہور کو اس کی کارکردگی کا صلہ ملا۔انہوں نے ڈاکٹر اطہر اسامہ اور پی آئی ایف کی پوری ٹیم سے اظہار تشکر بھی کیا جن کی کارکردگی کے سبب لمز کو یہ پذیرائی ملی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4