شعیب گجر کی زیر صدارت انجمن تاجران ایوب روڈ کا اجلاس

شعیب گجر کی زیر صدارت انجمن تاجران ایوب روڈ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) انجمن تاجران ایوب روڈ کا اجلاس زیر صدارت شعیب گجر ہوا اجلاس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ دکانداروں کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے تجاوزات والے اور مجسٹریٹس بلا وجہ روز بروز جرمانے کرتے ہیں اور دکانیں سیل کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے دکاندار بہت پریشان ہیں اور کاروبار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسی کی مذمت کی گئی اور امریکہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور امریکی صدر کا پتلہ بھی جلا یا جائے گا۔ اجلاس میں منصب علی جٹ، حکیم مقبول، حاجی امیر علی ، فیاض جٹ، ملک عمیر اعوان، شیخ مقبول اور معشوق علی نے شرکت کی۔