مسلم لیگ ن نے جمہوری اداروں کی بجائے افراد مضبوط کئے،یا سر گیلانی
لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جمہوری اداروں کی بجائے افراد مضبوط کئے یہ ہی وجہ ہے کہ اس وقت نظام میں غیریقینی کی صورتحال بڑھ چکی ہے اس لئے الیکشن کاانعقاد ہی اس کے حل کا واحدطریقہ ن لیگ حکومت فوری الیکشن کا اعلان کرے اور عبوری حکومت تشکیل دے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی کوئی مدت نہیں ہوتی ،پارلیمنٹ کی ہوتی ہے اورجمہوریت اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب حکومت عوام کے مسائل حل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں تحریک انصاف ملک اور قوم کے حقوق شب خون مارنے نہیں دیا دی گی ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات ملے گی ۔
۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی نااہلی اور بیڈ گورننس کیا ہوگی آج ملک کو زیادہ گڈ گورننس اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے ۔