تحصیل و ضلعی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات پہنچا دیں، سلمان رفیق

تحصیل و ضلعی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات پہنچا دیں، سلمان ...

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر برائے سپشلائز ڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے طول و عرض میں تحصیل و ضلعی ہسپتالوں میں عوام الناس کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کے شعبہ میں بہتری آنے سے بڑے شہروں کے ٹیچنگ ہسپتالوں پر دباؤ کم ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی بچاو مہم ہویا پولیو محکمہ صحت کے ملازمیں دن رات کام کر رہے ہیں ۔ حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈینگی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے میں نئی میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے قیام سے ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور میڈیکل کی اعلی تعلیم کے حصول کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو حکومت کی جانب سے شعبہ صحت میں کیے گے اقدامات سے آگاہی کے لیے صوبائی و ضلعی سطح پر دس روزہ ہیلتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں اٹک سے راجن پور تک تمام اضلاع میں تحصیل و ضلعی سطح پر لوگوں کو شعبہ صحت میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہی فراہم کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4