پاکستان کی ترقی خاندانوں کی خوشحالی سے مشروط ہے،ڈاکٹر مختار احمد بھیرت

پاکستان کی ترقی خاندانوں کی خوشحالی سے مشروط ہے،ڈاکٹر مختار احمد بھیرت

لاہور( لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب ڈاکٹرملک مختا ر احمد بھیرت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خاندانوں کی خوشحالی سے مشروط ہے کیونکہ صحت مند خاندان ہی درحقیقت صحتمند پاکستان کی ضمانت ہے اور ایسا ہم بہتر خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے ہی کر سکتے ہیں اس سے ماوؤں اور بچوں کی شرح اموات پرمکمل قابو پایا جا سکتا ہے اور ملک و قوم کی معاشی ،اقتصادی اورمعاشرتی ترقی کے لیے کوالٹی پاپولیشن کا حصول بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقا ت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ہر پڑھے لکھے طبقے ،طلباء اساتذہ ،میڈیا ،سول سوسائٹی ،پرائیویٹ سیکٹر،حکومتی ادارے ،سیاستدان اور خصوصی طور پر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ حضرات کو عام لوگوں کوٹیکنیکل طریقے سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسلے کی سنگینی بارے سمجھانے کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کا مسلہ بھی ہم نے خود اپنے لیے پیدا کیا ہے جب مشرقی پاکستانی ہم سے جدا ہوا تووہ پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ تھا لیکن قیام بنگلہ دیش کے بعد ان لوگوں نے اپنی آبادی کو کنٹرول کیااور وہا ں آبادی آج بھی کنٹرول ہے بے شک رزق دینے والا رب ہے لیکن بحیثیت کمبہ کے سربراہ ہم پر بھی اپنی اپنی اولاد کا حق ہے کہ ہم انہیں اچھی تعلیم و تربیت دیں انہیں خود کیلیے اورمعاشرے کے لیے مفید رکن بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس طرح ناصرف اس خاندان کی معاشی گروتھ ہو گی ۔

مختار بھیرت

مزید : میٹروپولیٹن 1