دنگل اسٹار زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

دنگل اسٹار زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
 دنگل اسٹار زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ جہازمیں دست درازی کرنے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو ممبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔فلم’دنگل‘میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کی بیٹی کا کردار اداکرنے والی 17 سالہ نامور بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کی گزشتہ روز منظرعام پر آنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے جہاز میں اپنے ساتھ ہونے والے ناقابل برداشت واقعے کی تفصیل رو رو کر سنائی تھی۔ ویڈیو کے ذریعے زائرہ نے اپنے پیچھے بیٹھے شخص کی حرکتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ سورہی تھیں تو اس شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا اور ان کے ساتھ دست درازی کی جب انہوں نے اس کی شکایت جہاز کے عملے سے کی تو انہوں نے اس چیز کا کوئی نوٹس نہیں لیا بالآخر وہ اپنے ساتھ ہونیوالے نارواسلوک کی ویڈیو بنانے پر مجبور ہوگئیں۔یہ ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد ائیر لائن انتظامیہ اور پولیس فوری حرکت میں آگئی اور زائرہ کو پریشان کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز میں اداکارہ کو پریشان کرنے والے 39 سالہ شخص کا نام ویکاش سچ دیو ہیاوروہ بزنس مین ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس انیل کمبھارے کا کہنا ہے کہ ویکاش کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب ائیر لائن وستارا نے اس واقع پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ واقعے کی رپورٹ ایوی ایشن ریگولیٹر میں جمع کرادی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -