شیخوپورہ کا جلسہ تخت لاہور کے گرد منڈلاتی ہوئی سونامی ہے

شیخوپورہ کا جلسہ تخت لاہور کے گرد منڈلاتی ہوئی سونامی ہے

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ ماضی کا مزار بن چکی ہے پی ٹی آئی کا ایک کے بعد ایک کامیاب جلسہ حکومت پر عوامی عدم اعتماد ثابت کر رہا ہے اوردرحقیقت موجودہ حکومت جا چکی ہے صرف رسمی اعلان ہونا باقی ہے عبدالعلیم خان نے شیخوپورہ کے کامیاب ترین جلسے کے انعقاد پر پارٹی کارکنوں بالخصوص شیخوپورہ کے تمام مقامی عہدیداروں و کارکنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی اور حکومتی رکاوٹیں بھی کارکنوں کا راستہ نہیں روک سکیں شیخوپورہ کا جلسہ تخت لاہور کے گرد منڈلاتی ہوئی سونامی ہے جو آئندہ انتخابات میں پاکستان کی تمام سیاسی آلودگی کو بہا لے جائے گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور کرپٹ حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی

علیم خان

مزید : میٹروپولیٹن 1