جمہوریت کی بقاء کیلئے نوازشریف سیاست سے دور چلے جائیں،میاں ایوب لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما

جمہوریت کی بقاء کیلئے نوازشریف سیاست سے دور چلے جائیں،میاں ایوب لاہور( ...

 اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقاء اورمضبوطی کیلئے نوازشریف کوقومی سیاست سے دورچلے جاناچاہئے وفاقی وصوبائی وزیروں کی طرف سے قومی قیادت اورقومی اداروں کے بارے میں مہذب اورمحتاط گفتگوکی جائے ورنہ قدرت کے بعدعوام کاغضب بھی ان پرٹوٹ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے وزیروں اورمشیروں کودیکھ کرلگتا ہے ان کے ہوتے ہوئے بدعنوان اوربدنام حکومت کوکسی اوردشمن کی ضرورت نہیں رہ جاتی حکمران اوران کے حامی تصادم کاتاثر دے کرعدلیہ ،انصاف اوراحتساب پراثراندازنہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کاجارحانہ اورمنتقانہ رویہ جمہوریت کے ساتھ ساتھ ان کی جماعت کیلئے بھی خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں بدترین ٹوٹ پھوٹ کامژداسنایا تھا استعفوں کاسیلاب تخت لاہورکوبہالے جائے گا ۔

میاں ایوب

مزید : میٹروپولیٹن 1