مسلم لیگ(ن) سیاسی بونوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی،ملکہ ریاست

مسلم لیگ(ن) سیاسی بونوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی،ملکہ ریاست

لاہور ( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ ہماری قیادت سیاسی بونوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔میاں نوازشریف اورمریم نواز کسی چٹان کی مانند اپنے اصولی موقف پرڈٹ گئے ہیں۔پاکستان کے جوہرشناس عوام نے میاں نوازشریف کومائنس کرنے کی منفی سیاست مسترد کردی ۔میاں نوازشریف نے منصب چھوڑدیامگر قومی سیاست میں آج بھی ان کے نام کاسکہ چلتا ہے۔

پرویزی آمریت کے سیاہ دورمیں بھی ہماری قیادت نے انتقامی سیاست اوربوگس مقدمات کاسامناکیااورآج بھی متنازعہ ریفرنس ان کاراستہ نہیں روک سکتے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ ریاست نے مزید کہا کہ آصف زرداری سے لوگ مسائل پیداکرتے ہیں جبکہ منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے پیشرو وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی سمیت راجاپرویزاشرف کے پیداکردہ تنازعات کوسمیٹ رہے تھے مگر ان سے اقتدارسے محروم کردیاگیا ۔ میاں نوازشریف تین بارسازشوں کے بل پرایوان اقتدار سے نکالے گئے جبکہ عوام نے تینوں بارپاکستان کی باگ ڈوران کے ہاتھوں میں دی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف یقیناچوتھی بار بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے،زیرک مریم نوازکے ساتھ میاں نوازشریف کی مشاورت فطری ہے ۔مریم نوازکے سیاسی مستقبل پرسوالیہ نشان لگانے اوران کی شخصیت پرانگلیاں اٹھانے والے حاسد بری طرح مایوس ہوں گے ۔

ملکہ ریاست

مزید : میٹروپولیٹن 1