بینظیر کے بعد(ن) لیگ نے پی پی قائدین کوسہارادیا،آزاد

بینظیر کے بعد(ن) لیگ نے پی پی قائدین کوسہارادیا،آزاد

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا رویہ افسوس ناک ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بے نظیر کی شہادت کے بعد مسلم لیگ (ن)نے پیپلزپارٹی کے قائدین کو سہار ادیا اور ان کا مورال بلند کیا ، مسلم لیگ(ن) کی وجہ سے ہی پیپلزپارٹی مرکزمیں حکومت بنا سکی لیکن اب آصف علی زرداری کا رویہ غیر جمہوری ہوچکا ہے اور وہ غیر جمہوری پارٹیوں کے سربراہوں سے مل کر جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت بہت مضبوط ہے اور وہ کسی صورت بھی ان سیاستدانوں سے گھبرنے والی نہیں ہے ،مسلم لیگ(ن) ملک کی بڑی اور موثر جماعت ہے عوام اس جماعت کے ساتھ ہیں ،آصف علی زرداری ،طاہر القادری،عمران خان کے ساتھ عوام نہیں ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1