مسلم لیگ(ن) کو نئے سیاسی اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں،پیر اشرف

مسلم لیگ(ن) کو نئے سیاسی اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں،پیر اشرف

فیروز والہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا مسلم لیگ ( ن) فوبیا سیاسی پارٹیاں جتنے مرضی الائنس بنا لیں یہ اپنے اپنے مفادات کے سبب بس ریت کی دیوار یں ثابت ہونگی مسلم لیگ (ن) کو نئے سیاسی اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں بلکے مسلم لیگ (ن) کا عوام میں سیاسی گراف بڑھتا جا رہا ہے آج کل کی جو ملاقاتیں اور سیاسی جوڑ توڑ کئے جا رہے ہیں ایسے قصے کہانیاں ماضی کا بھی حصہ رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو گرانے والے آنے والے وقت میں خود اپنی نظروں میں گر جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈھیالی اور کوٹ پنڈی داس میں تقریبات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم اپی اے پیر اشرف رسول نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعلیم اور صحت پر جتنا فنڈ فراہم کیا ہے اس سے مثالی کام کیے جا رہے ہیں یہ بہت بڑا حکومتی کارنامہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1